امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں سابق صدر اوباما کے ہیلتھ کیئر بل کے کچھ چند نکات پسند ہیں۔
سنہ 2010 میں پیش کیے گئے اس قانون کی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران شدید مخالفت کرتے رہے ہیں۔
مگر اب ان کا کہنا ہے کہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے دورے کے بعد وہ اس قانون کے کچھ نکات پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وال سٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اس بل کے دو اہم نکات
کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ مجھے وہ بہت پسند ہیں۔
٭ امریکہ میں صدارتی انتخاب: خصوصی
ضمیمہ
٭ صدر ٹرمپ کی کابینہ کن افراد پر مشتمل ہوگی؟
٭ امریکہ کی نئی 'فرسٹ فیملی'
ایک نکتے کے مطابق بیما پالیسی خریدنے والوں کو پہلے سے موجود مسائل کی
کوریج دینے سے انکار پر پابندی عائد کرنا ہے۔ جبکہ دوسرے کے مطابق بالغ
نوجوانوں کو ان کے والدین کی پالیسی کے تحت سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ صدر اوباما سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کا ہی نیتجہ ہے کہ وہ اس ہیلتھ کیئر بل کی مکمل مخالفت سے پیچھے ہٹے ہیں۔
ان کا کہنا تھا یا تو ہم اوباما کیئر میں ترمیم کریں گے یا اسے منسوخ کر کے نیا بل تیار کریں گے۔